دہلی کانگریس صدر اجے ماکن نے مسٹر اروندر سنگھ 'لولی ' کے کانگریس کی
رکنیت سے استعفی دینے سے کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کے امکانات پر کسی
طرح کا اثر نہ پڑنے کا دعوی کرتےہوئے آج کہا کہ تینوں کارپوریشنوں میں ان
کی پارٹی کی حکومت بنے گی۔دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے 23
اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے
تقریبا پندرہ دنوں تک چلی انتخابی مہم کے آخری دن یہاں مسٹر ماکن نے پریس
کانفرنس میں دعوی کیا کہ پارٹی نے داخلی سروے کرایا ہے اور لوگوں کا جھکاؤ
دوبارہ کانگریس کی طرف ہوا ہے۔سروے میں لوگوں کی جو رائے ملی ہے اس سے کانگریس کو 208 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔